17 جولائی 2017 - 11:55
حیدر العبادی: موصل کی آزادی داعش کے خاتمے کی شروعات

عراق کے وزیر اعظم نے ملک کے شمالی شہر موصل کی آزادی کو داعش کے خاتمے کی شروعات سے تعبیرکیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے مشرق وسطی اور افریقہ کے امور میں برطانیہ کے خصوصی ایلچی السٹر برٹ( Alster Bert) سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مدد سے عراقی افواج نے موصل اور دیگر علاقے آزاد کرائے اور عراقی فوج اور عوام نے داعش کو شکست دیکر اپنی کامیابی سے دہشتگرد گروہ داعش کے خاتمے کی ابتداء کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت عوام کے اتحاد اور یکجہتی سے استفادہ کرتے ہوئے تمام مسائل و مشکلات کا بخوبی سامنا کرے گی۔

مشرق وسطی اور افریقہ کے امور میں برطانیہ کے خصوصی ایلچی نے بھی اس ملاقات میں عراق کے اتحاد اور سلامتی کی حمایت کرنے کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ 10 جولائی کو عراقی وزیراعظم نے موصل کی مکمل فتح کا اعلان کر دیا تھا۔

.......

/169